وزیراعظم عمران خان کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پرقوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا، فواد چودھری

Published on September 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک ماہ کی کارکردگی پر بیان جاری کرنے کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم کے نام پیغام جاری کریں گے جس میں وہ حکومتی کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لیں گے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ایک ماہ کی حکومتی کارکردگی پر قوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 6 ستمبر کو قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کےلئے قوم اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے مدد مانگی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes