پشاور(یواین پی)نیب خیبرپختونخوا نے ضلع سوات کے تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کرلیا،دونوں اہلکاروں کواختیارات کے ناجائزاستعمال اوربدعنوانی پر گرفتارکیاگیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار اور پٹواری کو حراست میں لے لیا،نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان نے محکمہ مال کے ریکارڈ میں بھی غیرقانونی طریقے سے ردو بدل کی اورقومی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچایا،نیب کا کہناہے کہ دونوں ملزموں کو اختیارات کے ناجائز استعمال اوربدعنوانی پر گرفتار کیا گیا۔