اسلام آباد: (یواین پی) وزیرِاعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت دوسرےمرحلے میں پی ایم ہاوٴس کی 41 گاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی، دو بم پروف گاڑیاں بھی نیلامی میں شامل ہوں گی۔پہلے مرحلے میں 61 گاڑیوں کو 20 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا تھا، تاہم دو مہنگی ترین بم پروف مرسڈیز گاڑیاں نیلام نہیں ہو سکی تھیں۔ ایف بی آر سے ان گاڑیوں کی ڈیوٹی کم کروا کے دوبارہ نیلامی کے لئے پیش کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں نیلام کی جا رہی گاڑیوں میں بلٹ پروف مرسڈیز اور بی ایم ڈبلیو بھی شامل ہیں، خواہشمند افراد کو اشتہار کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔