ہماری شہ رگ کشمیر ازلی دشمن بھارت کے قبضے میں ہے۔ محمد افضل شاہین

Published on February 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

\"1\"
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ پاکستان کی تکمیل کشمیر کی آزادی سے ہی ممکن ہے ۔ہماری شہ رگ کشمیر ازلی دشمن بھارت کے قبضے میں ہے۔اس شہ ر گ کو آزاد کروانا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔انڈیا ہر گزرتے دن پاکستان کی طرف آنے والے پانی کو روک کر ہماری سرزمین کو بنجر کرنے کے درپے ہے۔ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی قربانیاں عالمی طاقتوں چکے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کے لئے کافی ہیں۔نام نہاد عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی کشمیریوں کی قربانیوں کا انکار اور مذاق ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد افضل شاہین نے طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر کی تحریک کی کامیابی درحقیقت پاکستان کی تکمیل کی تحریک ہے۔ہمیں اس تحریک کی کامیابی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کر نا ہوگا۔کشمیر کی آزادی میں جتنی تاخیر ہوگی پاکستان کو اتنا ہی نظریاتی ،جغرافیائی اور زرعی نقصان ہو گا۔آزادی کے اس کٹھن سفر میں پاکستانی قوم اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور آزادی کشمیر کے لئے پاکستانی قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ کشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پراناحل طلب مسئلہ ہے۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانااقوام متحدہ کی ساکھ کے لئے بہت ضروری ہے۔عالمی طاقتوں کا دوہرا معیار ہے ۔مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کی عیسائی اقلیت کو آزادی دلانے والی عالمی طاقتیں کشمیریوں کو بھی حق خود اردیت دلانے کے لئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر محمد احمد،محمد عثمان موسیٰ، اسجد رؤف ،بشارت علی،اورنگزیب، محمد انیس،احمد مزمل، راشدعلی ، حافظ محمد رضوان،محمد عمر فاروق و دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy