وہاڑی(یواین پی )پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول ضلعی سطح کے مقابلے اپنے اختتام پذیر ہو گئے آخری مقابلوں میں ہاکی میں تحصیل وہاڑی کی ٹیم نے تحصیل بوریوالا کی ٹیم کو ،رسہ کشی میں تحصیل بورے والا کی ٹیم نے تحصیل وہاڑی اور والی بال میں بھی تحصیل بوریوالا کی ٹیم نے وہاڑی تحصیل کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل جیت لئے رسہ کشی کے مقابلوں میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن ملک شیر بہادر لک ، اور جنرل سیکریٹری بار ایسو سی ایشن شہزاد نواز چودھری مہمان خصوصی تھے جبکہ انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی اور جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد ،ڈی ایس او ملک مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں قیدیوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا جس میں مہمان خصوصی ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر تھے جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کی۔اس موقع پر اے ڈی سی علی عنان قمر، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی محمد اشرف چودھری ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ چودھری یونس شاہد ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالصبور سکھیرا اورڈی او سپورٹس ملک مرتضی بھی موجود تھے۔