ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑکا تھانہ سٹی جھنگ کا وزٹ

Published on October 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

جھنگ ( یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑنے تھانہ سٹی جھنگ کا وزٹ کیا ۔ عوام کوانصاف کی فراہمی ،ان کے مسائل اولین ترجیح پرحل کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل مظہر حسین گوندل، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد طاہر کچھی، ریڈر ٹو ڈی پی ا وچوہدری محمد اشرف،ایس ایچ اوتھانہ سٹی آفتاب احمد ، سکیورٹی انچارج محمدنواز خان ، انچارج شکایات سیل انسپکٹر حبیب اللہ قریشی ،اکاوئنٹنٹ گوہرمدثر ،تفتیشی افسران اور سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او نے سائلین کے مسائل سننے کے بعد مناسب احکامات دےئے۔ اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر عوام الناس کو درپیش مسائل کافوری حل کیاجارہاہے آپ اس سلسلہ میں کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں جن کا فوری ازالہ کیاجائے گا ۔اسکے بعد ڈی پی او نے تھانہ ہذا کے تمام عملے کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈی پی او جھنگ نے مالخانہ اور حوالات کی چیکنگ کی، مالخانہ میں موجود اسلحہ کو چیک کیااور ایس ایچ او ومحرر تھانہ کوہدایات جاری کیں کہ اسلحہ کی حفاظت اور صفائی کاخصوصی طور پر خیال رکھاجائے۔ حوالات کی صفائی کاخصوصی طور پرخیال رکھاجائے۔حوالات کے باہر ڈیوٹی پرمامور ملازمین اپنی ڈیوٹی الرٹ ہوکر انجام دیتے ہوئے حوالات میں بندملزمان پرکڑی نظر رکھیں ۔ اے کیٹیگری کے پی او ایس کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، حساس اور اہم نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں ۔ گشت کے نظام کو مزید موئثر کیا جائے ۔ڈی پی او نے تھانہ میں فرنٹ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک و تھانہ کے عملہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes