ٹھیکے دار کی غفلت حبیب آباد گگہ میں سڑک کے ساتھ کھال نہ بننے کی وجہ گندہ پانی گھروں میں داخل

Published on October 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

حبیب آباد (محمدعرفان) ٹھیکے دار کی غفلت حبیب آباد گگہ میں سڑک کے ساتھ کھال نہ بننے کی وجہ گندہ پانی لوگوں میں گھروں میں داخل ،اہل دہیہ کا ضلعی چیئرمین سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے نواحی گاؤں گگہ چکنمبر 29میں کروڑوں روپے کی لاگت سے گزشتہ دور حکومت میں نیو کارپٹ روڈ بنایا گیا جسکے بعد روڈ کے ساتھ گندے پانی کی نکاسی کے لیے پکے کھا ل کا منصوبہ بھی ایم این اے رانا محمد اسحاق خاں کی کاوش سے منظور ہوا لیکن ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے کھال ایک سائیڈ پر مکمل ہوا لیکن دوسری سائیڈ کو چھوڑ دیا گیا جسکی وجہ سے گندہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے اور چند ماہ پہلے تعمیر ہونیوالی نیو روڈ پر آرہا ہے اہل دہیہ کے نقصان کے ساتھ ساتھ کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار روڈ کا بھی نقصان پہنچا رہا ہے ۔ گاؤں والوں نے ضلعی چیئر مین رانا سکند رحیات خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کا مستقل حل نکالیں ۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes