حبیب آباد ( محمدعرفان) آل رسولﷺ کی تعلیمات انسان کو توحید کے رستے پر لیکر جاتی ہیں دین کو کاروبار بنانے والوں نے امت مسلمہ کا تشخص مجروح کیا ہے ۔ سید حسنین رضا گیلانی تفصیلات کے مطابق ولی کامل پیر سید جعفر شاہ گیلانی کا 22ویں تین روزہ سالانہ عرس مبارک کا کل بی بی پور شریف میں اختتام ہو گیا ختم پاک کے سلسلے میں محفل نعت رسول مقبول ﷺاور واقعہ کر بلہ میں اہل بیت کی عظیم قربانی پر غور وفکر کا اہتمام کیا گیا محفل میں سید حسنین رضا گیلانی ، سید ثقلین رضا گیلانی ، سید حسن رضا گیلانی علمائے اکرام نعت خواں حضرات سمیت سینکڑوں مریدین نے شرکت کی ۔ سید حسین رضا گیلانی نے مریدین کو درس دیتے ہوئے فرمایا کہ آل رسول ﷺ سے محبت کے ساتھ ساتھ دنیا داری کے معاملات میں بھی عدل انصاف محبت بھائی چارے کو فروغ دو اور نا انصافی جھوٹ غیبت لڑائی جھگڑے سے بچو اسلام کے بنیادی ارکان کی ادائیگی میں سستی نہ کرو ۔ محنت اور جستجو کرو تو ولی کامل کی دعا بھی سات ہو تو اللہ پاک اپنے فیوض سے نواز دیتا ہے ۔ اولیااکرام کی تبلغ کو چند دیہاڑی بازوں نے اپنا کاروبار بنا لیا ہے جس سے امت مسلمہ کا نقصان پہنچا ہے انشاء اللہ آل رسول ﷺ کی اس عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اپنی تبلیغ جاری رکھیں گے اور یہ تبلیغ آل رسول ﷺ کی محبت سے شروع ہوکر اطاعت رسول ﷺ سے خدا واحد تک پہنچا دیتی ہے ۔