کھیلوں کے مقابلے مستقبل کے بہترین کھلاڑیوں کی دریافت میں بھی اہم ثابت ہوں گے ناہید اختر

Published on October 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی)صدر ہیڈ مسٹریس ایسوسی ایشن ناہید اختر نے کہا ہے کہ طالب علموں کو صحت مند مقابلے زندگی کی دوڑ میں تحمل اور حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھنے کے بنیادی اصولوں پر کار بند ہونے میں معاونت فراہم کرتے ہیں سکولوں میں ہونے والے کھیلوں کے یہ مقابلے مستقبل کے بہترین کھلاڑیوں کی دریافت میں بھی اہم ثابت ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل لیول پر گرلز سکولوں کے مابین ہونیو الے کھیلوں کے مقابلہ جات کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز اوکاڑہ میں افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میڈم صدف اقبال اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ تحصیل لیول پر ہونے والے گرلز سکولوں کے مابین ہونیو الے کھیلوں کے مقابلہ جات کے بعد انٹر تحصیل مقابلہ جات بھی منعقد کئے جائیں گے جس میں سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکول بھی حصہ لے سکیں گے۔ تحصیل لیول پر ہونے والے گرلز سکولوں کے مابین ہونیو الے کھیلوں کے مقابلہ جات میں نیٹ بال اور باسکٹ بال کے میچ منعقد ہوئے جس میں نیٹ بال کا مقابلہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز اور باسکٹ بال کا میچ گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول ٹیموں نے جیتا۔ صدر ہیڈ مسٹریس ایسوسی ایشن ناہید اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں بھی طالب علموں کی تعلیم و تربیت اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے مثبت کردار ادا کرتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme