جامعہ کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: شوکت یوسفزئی

Published on October 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ طلبہ پر لاٹھی چارج کا افسوس ہے، بظاہر معاملہ فیسوں میں اضافے کا ہے لیکن پس پردہ کچھ اور ہے، یونیورسٹی ہاسٹلز میں چار سو کمروں میں طلبہ کا غیر قانونی قبضہ ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ترجمان وزیراعلیٰ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دو سال سے فیسوں میں اضافہ نہیں ہوا، اضافے کا فیصلہ جامعہ کی سینڈیکیٹ کا ہے، یونیورسٹی ہاسٹلز میں چار سو کمروں میں طلبہ کا غیر قانونی قبضہ ہے، ان طلبہ کو سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہے، لاٹھی چارج کے بعد تمام سیاسی جماعتوں رہنماؤں نے بیانات دینا شروع کیے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پختون ایس ایف اور اسلامی جمعیت طلبہ نے تین سو کمروں پر قبضہ کیا تھا، غیر سیاسی تنظیموں کے طلبہ نے بھی سو کمروں پر قبضہ کر رکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے، طلبہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، گرفتار طلبہ کو رہا کر دیا جائے گا، یونیورسٹی انتظامیہ نے اگر غلط کیا ہے تو وہ بھی ذمہ دار ہونگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy