ممبئی: (یواین پی) گلوبل کمپیوٹر سیکیورٹی سوفٹ ویئر کمپنی کے 12 ویں ایڈیشن آف میک آفی کی جانب سے حال ہی میں 10 بھارتی اداکاروں کی فہرست جاری ہوئی ہے جنہیں گوگل پر سرچ کرنا خطرے سے خالی نہیں نامور بالی ووڈ اداکارہ الیاناڈی کروز، پریتی زنٹا اور اکشے کمار سمیت بالی ووڈ کے 10 اداکار وں کو آن لائن سرچ کرنا خطرے سے خالی نہیں، اگر ان اداکاروں کو یا ان کی فلموں کو گوگل پر سرچ کیاجائے توآپ کے کمپیوٹر میں خطرناک وائرس کا حملہ ہوسکتا ہے۔ان اداکاروں میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز شامل ہیں، جب کہ دوسرے نمبر پر پریتی زنٹا اور تیسرے نمبر پر اداکارہ تبو شامل ہیں۔اس فہرست میں اداکارہ کیرتی سونن چوتھے، اکشے کمار پانچویں، دپیکا پڈوکون چھٹے اور اپنی ٹوئٹس سے آگ برسانے والے اداکار رشی کپور ساتویں نمبرپر براجمان ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ پریانکاچوپڑا، پرینیتی چوپڑا اورگووندا کوبھی آن لائن سرچ کرنا اور ان تمام اداکاروں کی فلمیں آن لائن یا غیر مصدقہ ویب سائیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنا خطرے سے خالی نہیں۔