کو ئٹہ(یواین پی)ڈپٹی اسپیکرسرداربابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کااجلاس ہوا ہے جس میں سینڈک منصوبے کے کنٹرول،انتظام اوردیگراموربلوچستان کے حوالے کر نے سے متعلق قرارداد منظورکی گئی ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین آف پینل یونس عزیز زہری نے سینڈک منصوبے سے متعلق 9رکنی کمیٹی بنانے کااعلان کیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہہم صوبے میں ہونیوالے تمام معاہدوں کاازسرنوجائزہ لیں گے،کسی نے معدنیات کے حوالے سے بات کرنی ہے تووفاق کی بجائے ہم سے کرے،اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام معدنیات سے متعلق اختیارصوبائی حکومتوں کاہے،ایسانہیں ہوگا کہ ہم اپنے وسائل مفت میں کسی کے حوالے کردیں،سینڈک منصوبے کے کنٹرول،انتظام اوردیگراموربلوچستان کے حوالے کر نے سے متعلق قرارداد منظورکی گئی۔