عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہیں سلیم بھٹی

Published on February 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

\"4\"
بہاولپور(یواین پی)عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہیں،سامراجی قوتوں نے عالم اسلام کو ذیر کرنے کے لئے عالمی گٹھ جوڑ کررکھاہے۔محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور و چیئر مین ڈسٹرکٹ اسٹئیرنگ کمیٹی ضلع بہاولپور نے ان خیالات کا اظہارجماعت الدعوٰۃ کے زیر اہتمام یوم، یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر پوری قوم یکجا ہے۔آج پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایک آواز ہوکر کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور ان کے بنیادی انسانی حقو ق کیلئے یک آواز شریک ہیں۔عالمی سامراجی استعماری طاقتوں نے اپنی گھناؤنی سازشوں سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے ، ان حالات کے پیش نظر عالم اسلام کو بھی تمام سطحی اور فروعی اختلافات بھلا کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو خطے میں امن قائم کرنے کے لئے کشمیری عوام کو ان کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق آذادی دینا ہوگی،پاکستان ہندوستان تعلقات میں بہتری کے لئے بھی مسئلہ کشمیر واحد تنازعہ کی صورت میں قائم ہے۔لہذا فوری طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اس بین الاقوامی تنازعہ کا حل ہونا چاہئے۔سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید رانی بے نظیر بھٹو نے بھی اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پرمسئلہ کشمیر کے پر امن حل کی اہمیت پر ذور دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme