لاہور(یو این پی) فلم ،ٹی وی اورا سٹیج کی معروف اداکارہ ماہ نور اپنی نئی آئٹم سونگ سے شائقین ڈرامہ کو گرمائیں گی اسٹیج ڈرامہ ’’ویلکم ماہ نور‘‘ منروا تھیٹر فیصل آباد میںآج پیش کیا جارہا ہے یواین پی کے مطابق اداکارہ کو ’’ویلکم ماہ نور‘‘ اسٹیج ڈرامہ میں ایک اہم رول کے لئے منتخب کیا گیا ہے واضح رہے اداکارہ نے نئی آئٹم سونگ کے لئے خصوصی ملبوسات بھی بنوائے ہیں جو یقیناًشائقین ڈرامہ کو پسند آئیں گے