کیا شہبازشریف کو واقعی نیب نے گرفتار کر لیاہے ؟ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

Published on October 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگیزیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی نیب کی جانب سے گرفتارکی تصدیق کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نیب لاہور میں پیش ہونے کیلئے گئے تھے لیکن اس دوران نیب افسران نے انہیں حراست میں لے لیاہے جس کے بعد انہیں اب کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے کہاہے کہ نیب نے آج شہبازشریف کو گرفتار کر لیاہے ، شہبازشریف نے حواریوں کے ساتھ مل کر لوٹ مارکی ، تین سو ارب روپے کا سکینڈل ہے ۔فیاض الحسن نے شہبازشریف کی گرفتار ی پر شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ ”ابھی تو ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا ، آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیا “۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog