یہ تو پہلی گرفتاری ہے آگے بہت بہت بڑے نام گرفتار ہوں گے فواد چودھری

Published on October 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

لاہور (یواین پی )وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہے آگے بہت بہت بڑے نام گرفتار ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد اب احتساب کا عمل مزید تیز ہو گااور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری ابھی پہلی گرفتاری ہے ابھی آگے بہت بہت بڑے نام گرفتار ہوں گے ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف صاف پانی سکینڈل کی تحقیقات کیلئے نیب میں پیشی کیلئے آئے اور اس دوران انہیں حراست میں لے لیا گیا جبکہ شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme