مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پربافرید الدین گنج شکرؒ کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں عظیم الشان محفل پاک کاانعقاد

Published on October 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ پر سالارچشت ،اہل بہشت،زہد الانبیاء،الشیخ بابافرید الدین گنج شکرؒ کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں عظیم الشان محفل پاک کاانعقادہوا۔پیر طریقت الطاف حسین نقشبندی نے بابافرید الدین گنج شکر ؒ کی سیرت وکردار،کرامات اورفروغ اسلام کے حوالے سے شاندارخدمات کے حوالے سے خطاب کیا،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے ولیوں کابطورشکرانہ ذکرکرنا نعمت الہٰیہ ہے،باباصاحب ؒ مادرزادولی اللہ تھے،آپ ؒ کے والدین کریمین ؒ ،آپؒ کے مرشد کریم حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ اوردادامرشد شہنشاہ ہندالولی حضور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ اپنے وقت کی بہت بڑی برگزیدہ ہستیاں تھیں۔آپؒ کانسب مبارک مرادرسول سیدنا عمرفاروق اعظمؓ سے ملتاہے۔باباصاحبؒ کی زبان مبارک کی تاثیر تھی کہ جوزبان مبارک سے نکلتااللہ تعالیٰ اسے پورافرمادیتا۔آپؒ کے داداشہنشاہ ہندالولی ؒ نے نوے لاکھ ہندووں کو مشرف بہ اسلام کیا،آپ ؒ کے مرشد حضورخواجہ قطب الدین بختیار کاکی ؒ نے پانی کے حوض سے مریدین کے اصرارپرانہیں حلوے اورروٹیوں کالنگر شریف کھلایاجس کی بناپرآپؒ کے مرشد پاک کو کاکی ؒ کہتے تھے یعنی روٹیوں والاشیخ۔ ’’فاذکرونی واذکرکم ‘‘کی عملی تفسیر دیکھنی ہوتوحضوربابافرید ؒ کے دربارپر چلے جائیں،آپؒ زندگی بھراللہ اللہ کرتے رہے اوراب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے فریدؒ فریدؒ کروارہاہے۔۔سلسلہ چشتیہ کے تمام بڑے بزرگان دین نے ہمارے مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکا رپرخصوصی کرم نوازیاں فرمارکھی ہیں،یہی وجہ ہے کہ آج آستانہ عالیہ لاثانیہ سے سلسلہ چشتیہ کابھی فیض وکرم جاری وساری ہے ۔ بابافرید الدین گنج شکر ؒ نے ہمارے مرشد حضورصدیقی لاثانی سرکار کوفرید العصرکالقب عطافرمایا ہے۔حدیث قدسی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتاہے کہ’’ میرے اولیاء میری قباکے نیچے ہیں ،میرے سواان کامقام ومرتبہ اورکوئی نہیں پہچان سکتا‘‘۔آج کے دورمیں بھی ایسے اولیاء اللہ موجودہیں جوعرش کی بات فرش پراورفرش کی بات عرش تک پہنچاسکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے وہی ملاسکتاہے جو پہلے خود اس ذات اقدس تک پہنچ چکاہو۔فرید کامعنی فرد،یگانہ اورلاثانی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ ہمیں اپنے محبوب اوربرگزیدہ بندوں سے سچی عقیدت ومحبت عطا فرمائے آمین ۔شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے خصوصی انتظامات کئے گئے ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے بھی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes