لائنز کلب کے اشتراک سے عزیز فاطمہ ایجوکیشنل کمپلیکس و عزیز فاطمہ کالج برائے خواتین میں ٹیچر ڈے کے سلسلہ میں تقریب

Published on October 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

فیصل آباد ( یواین پی)لائنز کلب کے اشتراک سے عزیز فاطمہ ایجوکیشنل کمپلیکس و عزیز فاطمہ کالج برائے خواتین میں ٹیچر ڈے کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی ،جس میں اساتذہ کرام کے اعزاز میں انٹر نیشنل این جی او ( لائنز کلب ) کے تعاون سے ایک خوبصورت اور پروقار تقریب منعقد کی گئی اس تقریب کی صدارت ادارہ ہذا کی پرنسپل محترمہ مسز ثریا ظفر نے کی ،انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اساتذہ کرام کی معاشرے میں اہمیت اور وقار کو اجاگر کیا وہاں انہوں نے ان کی انتھک محنت اور کاوشوں کو بھی سراہا اس موقع پر پرنسپل مسز ثریا ظفر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ طالبہ و طالبات ،قوم کا سرمایہ ہیں انہیں نے آگے جاکر ملک وقوم کا نام روشن کرنا ہے اساتذہ کرام کی عزت جو طلبہ و طالبات کرتے ہیں وہ آگے جاکر خود بھی عزت پاتے ہیں اور دنیا میں ترقی کرتے ہیں اس تقریب کے مہمان خصوصی لائنز کلب فیصل آباد کے صدر محترم عبدالغفار اور رانا ظفر علی خاں تھے انہوں نے اساتذہ کرام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بہت شاندار طریقے سے خراج تحسین پیش کیا اور اساتذہ کرام میں تحائف تقسیم کئے 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes