اگست 2018: تمباکو کی قومی برآمدات میں 170 فیصد تک اضافہ

Published on October 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اگست 2018ء کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 170.89فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اگست 2018ء کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات کا حجم 4لاکھ 28ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2017ء کے دوران ایک لاکھ 58ہزار ڈالر مالیت کا تمباکو برآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح اگست 2017ء کے مقابلہ میں اگست 2018ء کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 2لاکھ 70ہزار ڈالر یعنی 170.89فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme