عوام یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ نئی حکومت آئی ہے اور مہنگائی ساتھ لائی ہے ٗ سینیٹر سراج الحق

Published on October 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

لاہور(یواین پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ سندھ میں ادارے بد ترین کرپشن کا شکار ہیں اور عوام پر خرچ ہونے کے بجائے بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن کی نذر ہورہا ہے۔سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے غربت ،مہنگائی ، بے روزگاری اور جہالت سے نجات نہیں دلائی ۔عوام تعلیم ،صحت اور بنیادی ضروریات تک سے محروم ہیں ۔ تھرپارکر میں صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن و امان ، پانی اور بجلی کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے لیکن سندھ حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آرہے ۔کے الیکٹرک نے عوام پر ظلم ڈھانے کا سلسلہ بند نہیں کیا ہے ، بدترین لوڈ شیڈنگ اور ناقص ترسیلی نظام کے باعث بریک ڈاؤن نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ، حکومت اس صورتحال کا نوٹس لے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر احسن اقبال ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن و دیگر بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کراچی کے عوام کو وزیر اعظم عمران خان سے بڑی توقعات تھیں لیکن انہوں نے اپنے دور ے کراچی میں کسی بڑے پیکج اور منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سودی معیشت کے خاتمے کے لیے ہماری جانب سے سینٹ میں ایک بل موجود ہے جس کے مطابق پہلے پرائیویٹ سودی نظام کا خاتمہ ہو پھر سرکاری سرپرستی میں سودی نظام کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔سودی نظام معیشت کے مقابلے میں متبادل نظام موجود ہے ،اسلام کا نظام معیشت سود سے پاک نظام ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں 143فیصد تک اضافہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes