اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے صاف اور سرسبز پاکستان کی ملک گیر صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔صاف اور سرسبز پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی حکومت عوامی حمایت کے بغیر مسائل حل نہیں کر سکتی، 40 ہزار بچے صرف گندگی کی وجہ سے ہر سال مرتے ہیں، ملک میں کچرے کا مسئلہ حل کریں گے، کراچی اور کوئٹہ میں پانی کی کمی کا مسئلہ ہے، دنیا بھر میں پانی ری سائیکل کیا جاتا ہے، اگرہم سب عزم کرلیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے، بچوں کو بتائیں گے کہ ملک کو صاف رکھنا کتنا ضروری ہے، تحصیل سطح پر صفائی کے مقابلے کرائیں گے، تحصیل اور گاوں کی سطح پر کچرے کی ڈمپنگ سائٹس ہوں گی، صفائی مہم میں حکومت، سول سوسائٹی، طلبہ سب شریک ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنانا چاہتے ہیں، بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ صفائی نصف ایمان ہے، ملک میں کچرے کامسئلہ حل کریں گے،اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں گندگی کے ڈھیر ہیں، گھر کے علاوہ اردگرد کا ماحول صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، مسلمانوں کی روایات کو یورپی ممالک نے اپنا لیا، صاف پانی کے چشمے اب سیوریج کے نالے بن چکے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ 13 اکتوبر کو قومی سطح پر مہم شروع کریں گے، امید ہے کہ جیسے جیسے صفائی ہوگی مہم بڑھتی جائے گی، گرین اور کلین پاکستان مہم کے ایمبسڈر بھی بنائے جائیں گے، سیاحت کم ہونے کی وجہ ٹوائلٹس کی کمی ہے۔