اوکاڑہ: (یواین پی) فیس بک پر ہونے والی دوستی آخر کار محبت بدل گئی، تھائی لینڈ کی خاتون شادی کے لئے اوکاڑہ پہنچ گئی۔اوکاڑہ کے رہائشی محمد اعظم کی دو سال قبل فیس بک پر تھائی لینڈ کی لڑکی سے دوستی شروع ہوئی جو محبت میں تبدیل ہوئی۔ بالآخر گزشتہ روز دونوں شادی کے حسین بندھن میں بند گئے۔ محمد اعظم رنگ ساز کا کام کرتا ہے اور فارغ وقت میں فیس بک کا استعمال کرتا تھا اسی اثنا میں اس کی دوستی ایک لڑکی سے ہو گئی جس کا نام بعد میں سونگ میونسن معلوم ہوا جو تھائی لینڈ کی رہنے والی تھے۔ بعدازاں دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔تھا ئی لینڈ کی سوانگ میونسن اوکاڑہ پہنچی اور اسلام قبول کرکے اپنا نام فاطمہ اعظم رکھ لیا ہے۔دونوں نے اپنی دوستی کو شادی میں تبدیل کر لیا۔دوسری جانب اعظم نے اپنی نوبہاتی دلہن کو پاکستانی شہریت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اعظم نے حکومت سے درخواست کی ہےکہ ان کی بیوی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اب وہ میری شریک حیات ہیں، فاطمہ کے تھائی لینڈ واپس جانے پر اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔