جرمنی میں مقیم ترک شہری انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ترک وزیر اعظم

Published on February 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

\"6\"
برلن ۔۔۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے جرمنی میں آباد اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ رواں برس ہونے والے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اپنے دورہ جرمنی کے اختتام پر برلن میں ہزاروں ترک شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انقرہ حکومت کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ میں بدعنوانی کے الزامات کو پْر زور انداز میں مسترد کیا۔ واضح رہے کہ ترکی میں مارچ میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ موسم گرما میں صدارتی انتخابات منقعد ہونا ہیں۔ جرمنی میں آباد ترک شہریوں میں سے تقریباً دس لاکھ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题