لاہور(یواین پی ) وزیراعظم عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کیا تو خبروں اور تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا کیونکہ بہت کم لوگ انہیں جانتے تھے۔اب وہ وزیراعلیٰ بن چکے ہیں اور ہر پاکستانی ہی ان سے واقف ہو چکا ہے مگر وہ نوجوانی کے دنوں میں کیسے نظر آتے تھے؟ ماضی کے پنوں سے ان کی ایک ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں سردار عثمان بزردار پینٹ کوٹ میں ملبوس ہیں اور چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ سجا رکھی ہے جس میں وہ انتہائی بھلے معلوم ہو رہے ہیں۔