اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان سے آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی ملاقات ہوئی جس میں آزادکشمیرسے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آزادکشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ملاقات میں دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کی سخت مذمت کی اور وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیرکی تعمیروترقی،عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے جذبے بلند ہیں، حکومت پاکستان کے مسئلہ کشمیر پربھرپورموقف سے کشمیریوں کوحوصلہ ملا۔