میں ہمیشہ اپنے کردار کو حقیقی رنگ میں نبھاتی ہوتی ہوں:ماہ نور
لاہور(یواین پی) اداکارہ ماہ نور کی شاندار ومنفرد پرفارمنس نے ’’فیصل آباد‘‘میں دھوم مچا دی ۔تفصیلات کے مطابق منروا تھیٹر فیصل آباد میں جمعہ 5اکتوبر سے شروع ہونے والا سٹیج ڈرامہ’’ویلکم ماہ نور ‘‘فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی مایہ ناز اداکارہ ماہ نور اپنی نیو ڈانس آئٹم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہے جس کی شاندار پرفارمنس کی بدولت فیصل آباد میں سٹیج ڈرامہ ’’ویلکم ماہ نور ‘‘ سپر ہٹ قرار دے دیا گیا ۔اداکارہ ماہ نور نے یواین پی کو بتایا کہ شہرت کی جن بلندیو ں پر ہو ں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ہوں کبھی سفارش کا سہارا نہیں لیا ،اور میں ہمیشہ اپنے کردار کو حقیقی رنگ میں نبھاتی ہوتی ہوں۔