دفتر نامکمل، زرتاج گل چارج لئے بغیر واپس

Published on October 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل چارج سنبھالنے کے لئے گئیں لیکن وہ وزارت آفس میں کچھ وقت رکنے کے بعد واپس چلی گئیں۔ذرائع کے مطابق وزیرمملکت کا دفتر عمارت کی چوتھی منزل پر زیر تعمیر ہے ان کا دفتر ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ اور سیکشن افسر ڈویلپمنٹ کے دفاتر کو توڑ کر بنایا جارہا ہے۔ وزیر مملکت کے کمرے کی آرائش و تزئین آئندہ 2 روز میں مکمل ہوجائے گی جس کے بعد زرتاج گل چارج سنبھالیں گی اور وزرات کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ لیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy