کراچی میں جعلی اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

Published on October 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

کراچی: (یواین پی) محکمہ صحت کی ملازمہ کے نام پر اکاؤنٹ اور کمپنی کھل گئی، دو ماہ سے تنخواہ سے محروم خاتون کو ایف بی آر نے سوا کروڑ کا ٹیکس نوٹس بھیج دیا۔کراچی میں غریب فالودہ فروش کے بعد جعلی اکاونٹ کا ایک اور کیس بے نقاب، محکمہ صحت کی ملازمہ کے نام پر اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن، ایک کروڑ دس لاکھ کا ٹیکس نوٹس ملنے پر کورنگی کی رہائشی خاتون کے پیروں تلے زمین کھسک گئی، یہی نہیں بلکہ جعلی اکاؤنٹ پر کیمیکل کمپنی بھی چلانے کا انکشاف ہوا۔دو ماہ سے تنخواہ کی منتظر ملازمہ نے موقف اختیار کیا کہ جعلی اکاؤنٹ میں شناختی کارڈ اور موبائل نمبر استعمال کیا گیا، معلوم نہیں اکاؤنٹ کس نے اور کیوں کھلوایا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق خاتون کا جعلی اکاؤنٹ 2010ء میں بنایا گیا تھا جبکہ کمپنی اکاؤنٹ کھلنے کے بعد بنائی گئی۔ خاتون کے نام پر تمام اکاؤنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题