راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج میں صرف ڈی جی آئی ایس پی آر کا سماجی میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے اہم پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی سمیت پاک فوج کے کسی افسر کا کسی سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، پاک فوج میں صرف ڈی جی آئی ایس پی آر کا سماجی میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ہے، باقی تمام اکاؤنٹس جعلی تصور کیئے جائیں۔