بدلتے موسم میں بچوں کی دیکھ بھال 

Published on October 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

تحریر۔۔۔ عشرت ملک 
موسم بڑی تیزی سے بدل رہا ہے اور یہ تبدیلی تو ہر شخص پر اپنے اثرات مرتب کر تی ہے مگر قوتِ مدافعت کمزور ہو نے کی وجہ سے بچے اس کی لپیٹ میں زیادہ آتے ہیں ، ایسے میں والدین بالخصوص ماں کی ذمہ داری زیادہ بڑ ھ جا تی ہے کہ وہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھے اور بدلتے موسم کی تمام احتیاتی تدابیر کو مد نظر رکھ کر اپنے اہل خانہ کی صحت کو یقینی بنائے ۔موسم کی تبدیلی کے دوران متعدد بیماریاں ٹائیفائیڈ ، ملیریا وغیر ہ تیزی سے پھیلتا ہے ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت کے اتار چڑھاؤں کی وجہ سے جسم کی حرارت کا توازن بھی بگڑ جا تا ہے ، اگر دیکھا جا ئے تو موسم یکدم نہیں بدلہ کر تے کیونکہ ایسا ہو جائے تو پھر ایک دو نہیں سینکڑوں لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو جائیں ، ستمبر کے وسط سے موسم میں بتدریج تبدیلی آنا شروع ہو جا تی ہے ، اس بدلاؤ کو سمجھ کر اپنے روز مرہ کے معمولات میں تبدیلی بے حد ضرور ی ہے ۔اکتوبر کا مہینہ سردی کا پیش خیمہ ہو تا ہے ۔ جب اس موسم کی ابتداء ہو تی ہے تو سابقہ موسم یعنی گرمی والے معمولا ت انسان کو ترک یا مناسب حد تک کم کر دینے چاہئے لیکن عام مشاہدہ ہے کہ لوگ سردی کی ابتداء ہو نے جانے کے باوجود ٹھنڈے پانی یا برف کا استعمال بند نہیں کرتے ، پنکھوں ، ائیر کو لروں اور اے سی وغیر ہ کے استعمال میں کمی نہیں لاتے یہی وجہ آگے چل کر بیماریوں کا پیش خیمہ بنتی ہیں ، بوڑے ، حاملہ خواتین اور بچے اس لاپرواہی کا انجام بھگتنے والوں میں سرفہرست ہو تے ہیں ۔ نزلہ ،زکام ، کھانسی ، دمہ اور بخار وغیرہ میں مبتلا ہوجا تے ہیں ، بچوں میں سینے کی انفیکشن کا مسلہ شدت سے سر اُٹھاتا ہے ۔سینے کا انفیکشن ایک ایسی بیماری ہے جو عام طور سے موسم خزاں اور موسم سرما کے دوران نزلے یا ٹھنڈک لگ جانے سے ہوتا ہے ، اگر چے بہت سی صورتوں میں ایسا انفیکشن بہت معمولی سطح پر اثر انداز ہو تا ہے اور خود بخود ٹھیک بھی ہو جاتا ہے ۔لیکن کچھ صورتوں میں یہ ایک سنگین اور جان لیوا بیماری کی شکل اختیار کر سکتا ہے ۔بچوں کی صحت ہشاش بشاش رہے ، اس کے لیے احتیاتی تدابیر یہ ہیں کہ وسط ستمبر سے برف کا استعما ل بہت کم کر یں ، رات دس بجے کے بعد چھت یا صحن میں سونے کی بجائے کمرے یا برآمدے میں سوئیں ، خاص طور پر جن بچوں کی عمریں 2سال سے کم ہوں ، انہیں چھت یا صحن میں بالکل نہ سلائیں ۔رات کے پچھلے پہر پنکھے ، ائیر کو لر اور اے سی کا استعمال بند کر دینا چایہے ، ٹھنڈے پھل اور ٹھنڈی سبزیاں خاص طور پر رات کو نہیں کھانی چاہئیں ۔اس موسم میں بچوں کو ٹھنڈے مشروبات اور آئس کریم کھلا نا مہنگا پڑ سکتا ہے ، بچوں کو سکول بھیجتے ہو ئے انہیں ناک کو ڈھا نپے رکھنے والا ماسک ضرور استعمال کروائیں ، خاص طور پر وہ بچے جنہیں والد موٹر سائیکل کی ٹینکی پر بیٹھا کر سکول چھوڑنے جاتے ہیں ،بچوں کو صبح یا دوپہر کو تازہ یا معمولی سے گرم پانی سے غسل کروائیں ، بسااوقات آپ کی تمام تر احتیاتی کاوشوں کی باوجود بچہ دوسرے بیمار بچوں یا وائر ل انفیکشن کی وجہ سے بیماری کا شکار ہو جا تے ہیں۔اسے اس صورت میں آرام کر وانا بہت ضروری ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes