نئی دہلی: (یواین پی) بھارتی پارلیمان میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی کو صنعتکار’ انیل امبانی’ کا چوکیدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم کرپٹ ہیں۔ ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کا رویہ ایسا ہے جیسے وہ صنعتکار انیل امبانی کے چوکیدار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا وہ بھارتی نوجوانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ان کا وزیرِ اعظم کرپٹ ہے اور فرانس سے رافیل طیاروں کی ڈیل واضح طور پر کرپشن ہے۔