کپواڑہ: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز نے مزید دو نوجوان شہید کر دیے۔ وادی میں نام نہاد بلدیاتی انتخابات کا بھارتی ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو گیا۔ ٹرن آؤٹ صرف تین فیصد رہا۔بھارتی سرکار بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ فلاپ ہونے پر پاگل پن پر اتر آئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظالمانہ کاروائی کے دوران دو نوجوان شہید کر دیے۔ضلع کپواڑہ کے شہر ہندواڑہ کے گاؤں شٹ گنڈ ۔ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا۔دوسرای جانب بلدیاتی انتخابات کے ڈھونگ میں بھی بھارتی سرکار کو منہ کی کھانا پڑی۔ مقبوضہ وادی میں انتخابی ٹرن آؤٹ صرف 3 فیصد رہا۔ حریت کانفرنس نے انتخابات کو ڈھونگ قراردیتے ہوئے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔