زینب قتل کیس: مجرم عمران کا ڈیتھ وارنٹ جاری،آئندہ بدھ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

Published on October 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 554)      No Comments

لاہور: (یواین پی) زینب قتل کیس کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے، 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی، عمران کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معصوم زینب کے قاتل مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے، ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے۔ مجرم عمران کو 17 اکتوبر کو سینٹرل جیل لاہور میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ پراسکیوٹر عبدالروف وٹو نے انسداددہشت گردی کی عدالت کے روبرو دلائل دیئے، مجرم کو مجموعی طور پر 21 بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔ عدالت نے کائنات بتول کیس میں مجرم کو 3 بار عمر قید اور 23 سال قید کی سزا سنائی۔ مجرم کو 25 لاکھ جرمانہ جبکہ 20 لاکھ 55 ہزار دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔  یاد رہے پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے کے 7 روز میں مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا۔ اس دوران استغاثہ کی جانب سے 50 سے زائد گواہان کی لسٹ پیش کی گئی اور 30 سے زائد گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروائے تاہم استغاثہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے فرانزک سائینس پر مبنی شواہد مجرم کو سزا دلوانے میں بنیادی ثابت ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes