ہالی ووڈ کے ڈائریکٹرخالد حسن خان نے طلال فرحت اور علی جعفر زیدی کے تعاون سے مکمل کرلی
لاہور(یواین پی )ہالی وڈ کے تربیت یافتہ اور نوجوان ڈائریکٹر خالد حسن خان نے مسک فلمز کے بینر تلے پاکستان کی تاریخ کی پہلی سائکو فلم ’’ہوٹل‘‘ کوکراچی میں ریکارڈ مدت میں شوٹ کر کے فلم انڈسٹری کی تاریخ میں انقلاب برپا کر دیا ہے، گزشتہ ہفتے فلم کا آفیشل ٹریلر بھی لانچ کر دیا گیا جسے شائقین نے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا اور دنیا بھر کی سوشل ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر کے ہزاروں لوگوں نے اسے دیکھا اور اپنی مثبت رائے کا اظہار کیا،اس سے قبل جب فلم کا فرسٹ لک سوشل ویب سائٹس پرلانچ کیا گیا تھا تب آٹھ دنوں میں اٹھارہ ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اور اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا،’’ہوٹل‘‘ کو ہالی ووڈ کے ڈائریکٹر خالد حسن خان نے طلال فرحت اور علی جعفر زیدی کے تعاون سے ریکارڈ مدت میں مکمل کرایا، فلم کے پروڈیوسر سردار نوید اے خان ہیں، فلم کے مرکزی کردار میں فلمسٹار میرا ا کے ساتھ نئے فنکارمارچ میں سینما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
کراچی سے وابستہ شوبز اور ٹیلیوژن کی شخصیت طلال فرحت سے کاسٹنگ کے سلسلے میں خدمات حاصل کی گئیں ’’ہوٹل‘‘ فلم میں%98نئے فنکاروں کوشامل کیا گیا ہے، فلم میں بحیثیت پبلک ریلیشنز آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دیئے،فنکاروں کی کاسٹنگ، لوکیشنز اور دوسرے معاملات کے ساتھ ریکارڈنگ کے دوران پیش پیش رہے ،وہ کئی ماہ سے اس فلم کے اسکرپٹ پرفنکاروں کی ریہرسل کراتے رہے ، فنکاروں نے ریہرسل کوخوش آئند قرار دیا، میرا نے سیٹ پرتمام فنکاروں کے ساتھ ریکارڈنگ کے دوران ڈائیلاگ کی خوبصورت ادائیگی پرسارا کریڈٹ پروڈیوسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کو دیا اور امید ظاہر کی کہ دوبارہ وہ اسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔
فلم ’’ہوٹل‘‘کی شوٹنگ پاکستان کے چند شہروں اور کراچی کے چند علاقوں میں کی گئی،تمام فنکاروں نے فلم جستجو سے کام کرتے ہوئے سالوں سے بننے والی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا اور اپنا کام مکمل کرایا، یوں یہ فلم تقریبا چھ ماہ کے دورانیئے میں ریکارڈ کر لی گئی،فلم ریلیز ہونے کے مراحل میں داخل ہوچکی ہے اورتوقع ہے کہ مارچ کے آخری ہفتے میں ملک کے تمام سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائیگی ، ’’ہوٹل‘‘ فلم کی شہرت شہر کی تقریبات میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور اس کی بازگشت پڑوسی ملک بھارت تک جا پہنچی ہے، بھارت میں موجود پریس ایسوسی ایشن کے صدر نے ’’ہوٹل‘‘ ٹیم کو دعوت بھی دی اور کاسٹ کو بھارت آ کر فلم کی تشہیری مہم چلانے پرہر ممکن طور پر مدد کرنے کا وعدہ کیا، پاکستان میں ریلیز ہونے کے بعد ٹیم کا ارادہ بھارت جا کر اسے سینماؤں کی زینت بنانا ہے جس میں فلمی ستاروں کے ساتھ چند صحافی بھی وفد بھی شرکت کریں گے اورخیر سگالی کا دورہ کریں گے، اس سلسلے میں کاغذی کرروائیاں جاری ہیں۔
فلم کی کہانی حقیقی ہے اور بھارت کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتی ہے، ایک لڑکی (کاشیکا)ا پنے شوہرکے ہمراہ ایک شہر سے دوسرے شہر جارہی ہوتی ہے، دوران سفررات میں انہیں ایک ہوٹل میں ٹھہرنا پڑتا ہے، جہاں(کاشیکا) کی ملاقات اپنی اُس بہن سے ہوتی ہے، جو کہ پیدا ہی نہیں ہوئی، یوں ہوٹل میں کیا واقعات رونما ہوتے ہیں، فلم دیکھ کر یقیناًفلم بین پسند یدگی کااظہار کر سکیں گے۔
انسپکٹر کے کردار میں ’’ایس کے پانڈے‘‘ کے روپ میں فلم وٹی وی کے اداکار انیس راجہ نے اپنا کام بڑی خوبصورتی سے ریکارڈ کرا یا، چند ماہ قبل ان کا ٹریفک حادثہ ہوا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں انتقال کر گئے، یوں یہ واقعہ’’ہوٹل‘‘کی پوری ٹیم کے لیے یہ گہرا صدمہ ثابت ہوا،ان کے انتقال پربقیہ فلم کی شوٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی.،’’ہوٹل‘‘ فلم کے پروڈیوسر، سردار نوید اے خان پاکستان، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ امریکہ و دیگرممالک کے سنیما ؤں میں فلم کی نمائش کرنے کاارادہ کر رہے ہیں۔