بالآخر جمائما خان کو بھی پیار مل گیا؟ فوٹوگرافرز نے انہیں پکڑ لیا

Published on October 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

لندن(یواین پی) جمائما خان سے علیحدگی کے بعد وزیراعظم عمران خان دومزید شادیاں کر چکے ہیں۔جمائماخان نے تاحال دوسری شادی نہیں کی تاہم اب انہیں بھی بالآخر پیار مل گیا ہے۔ دی مرر کے مطابق جمائما خان کو گزشتہ دنوں برطانیہ سابق فٹ بالر جیمی ریڈکے ساتھ ایک ہوٹل میں دیکھا گیا ہے۔ وہ جمعہ کی رات چلترن فائرہاﺅس ہوٹل میں موجود تھے اور بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایک دوسرے دل دے چکے ہیں۔اس ملاقات میں بھی انہیں تادیر ایک دوسرے سے رازو نیاز کی باتیں کرتے دیکھا گیا۔رپورٹ کے مطابق جمائما اور جیمی کی ہوٹل میں موجودگی کی خبر فوٹوگرافرز کو بھی ہو گئی۔وہ دونوں الگ الگ راستوں سے ہوٹل سے باہرنکلے لیکن پارکنگ میں آ کر جمائما بھی جیمی ہی کی گاڑی میں بیٹھ گئی جہاں فوٹوگرافرزان کی تصاویر بنانے میں کامیاب ہو گئے جو اب منظرعام پر آ چکی ہے۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیمی اپنے ڈرائیور کے ساتھ پیسنجر سیٹ پر بیٹھا ہوتا ہے جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھی جمائما خان نے جیمی کی سیٹ کی پشت سے سر ٹکارکھا ہوتا ہے۔
ہوٹل کے اندر موجود ایک شخص نے بتایا ہے کہ ”جمائما خان اور جیمی کئی گھنٹے ہوٹل میں ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بیٹھے رہے ۔ ہوٹل سے نکلتے ہوئے جمائما خان نے خود کو فوٹوگرافرز سے چھپانے کی کوشش کی لیکن جیمی اس ساری صورتحال سے لطف اندوز ہوتے رہے۔“44سالہ جمائما خان نے جیمی کے ساتھ محبت کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اور جیمی صرف اچھے دوست ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme