ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی افواہ لیکن حقیقت کیا نکلی

Published on October 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 506)      No Comments

لاہور(یواین پی) قومی کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد شعیب ملک ان دنوں بھارتی شہر حیدر آباد میں اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہیں۔ کسی بھی وقت انہیں والد بننے کی خوشخبری مل سکتی ہے۔ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے مداح بے تابی سے ان کے ہاں نئے مہمان کی آمد کے بارےمیں جاننے کے لیے بے تاب ہیں، اور اسی چیز کا فائدہ اٹھاکر سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بیٹے کی ولادت کی نیوز گردش کررہی ہیں۔اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر سابق کپتان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ابھی بچے کی پیدائش کے حوالے سے سامنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔سوشل میڈیا پر سامنے والی ایسی اطلاعات پر کان نہ دھریں، جب بچے کی ولادت ہوگی تو اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 24، 26 اور 28 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے ہیں اور اس کے لیے سلیکشن کمیٹی 18 یا 19 اکتوبر کو ٹیم کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شعیب ملک نے ان میچز میں شرکت کی یقین دہانی کرارکھی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog