پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں : فواد خان

Published on October 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

لاہور(یواین پی) مایہ ناز پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں میں کام کر نے سے خوفزدہ نہیں ہوں اگر کسی اچھی فلم میں موقع ملے گا تو ضرور کام کروں گا۔یواین پی کے مطابق اپنے انٹرویو میں فواد خان کا کہناتھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی مضبوطی میں پنجابی فلموں کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے اور اگر مجھے بھی پنجابی فلموں میں کام کر نے کا موقعہ ملا تو ضرورکام کروں گا۔انہوں نے مزید کہاکہ مجھے بھی پاکستانی فلم انڈسڑی اور اسکی ترقی سے بہت محبت ہے۔واضح رہے کہ فواد خان اس وقت پاکستانی کے سب سے پرکشش اداکار ہیں جو نا صرف پاکستان بلکہ ہمسایے ملک میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy