ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کا اغوا ،جواد ظریف کا پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ ،ایران سے مکمل تعاون کریں گے:شاہ محمود قریشی

Published on October 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی سرحدی کے سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے مغویوں کی تلاش کے لیے متحرک ہیں،ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا کی مذموم کارروائی پاک ایران بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کے دشمن عناصر کی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کرکے پاک ایران سرحد کے قریب سے ایرانی سرحدی محافظوں کے اغوا سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گمشدگی کا معاملہ اٹھایا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب کو سیکیورٹی اہلکاروں کو تلاش سے متعلق پاکستانی فورسز کی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب سے کہا کہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے مشترکہ کام کرنا ہوگا اور اس حوالے سے آپریشن کے لیے پاک، ایران افواج اور انٹیلی جینس ایجنسیاں رابطے میں ہیں جبکہ ایران ڈی جی ایم اوز کے مابین ہاٹ لائن پر رابطہ موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ میر جاوہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فضائی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے اور اس سلسلہ میں ایرانی ملٹری اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے تعاون بھی جاری ہے۔ وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ کسی کو بھی اس قسم کی مذموم کارروائی کی اجازت نہیں دے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی پر اثر انداز ہونے والے دشمن کے عزائم کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ پاک ایران سرحد کے قریب لولکدان کے علاقے سے 14 ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرلیا گیا تھا،ایران کے سرکاری ادارے ’’آئی آر این اے ‘‘کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران سرحد پر پاسدارنِ انقلاب کے حساس شعبے کے 2 افسران سمیت 14 ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا،تمام افراد کو علی الصبح 4 بجے سے 5 بجے کے قریب لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشت گرد گروہ نے اغوا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes