نواز شریف کا احتساب عدالت آمدپر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز

Published on October 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے لیے آمد کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے کہا کہ ان سوالوں کا جواب مریم اورنگزیب دیں گی۔ صحافی نے سوال کیا کہ موجودہ حالات میں جو سیاسی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور بیانات آ رہے ہیں ان کو کیسے دیکھ رہے ہیں۔ اس پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی نا اہلی برقرار رہی تو حکومت کے خلاف سیاسی منظرنامہ تبدیل ہو جائے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے بیانات کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی سطح پر آصف علی زارداری کے بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں جلد ہی اہم فیصلہ کر لیں گے۔ دونوں سوالات نواز شریف سے پوچھے گئے تھے تا ہم انہوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور کہا کہ مریم اورنگزیب ان سوالوں کا جواب دیں گی۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes