لاہور‘ انڈر پاس سے ٹکرانے والا کنٹینر نہیں ہٹا،لوگ کنٹینر سے گرنے والا کاسمیٹک کا سامان لوٹنے لگے

Published on October 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو کہیں حادثہ ہوجائے تو حادثے کے شکار لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔یہاں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو ایسے مواقع پر مدد کرنے کے بجائے مختلف سامان لے جانے والے ان ٹرالرز، ٹرکوں اور آئل ٹینکرز کو بھی نہیں چھوڑتے اور ان سے گرنے والے سامان اور پیٹرولیم مصنوعات کی لوٹ مار شروع کر دیتے ہیں۔لاہور میں جیل روڈ کے انڈر پاس سے ٹکرا کر گرنے والا کنٹینر اب تک ہٹایا نہیں جاسکا،لوگ کنٹینر سے گرنے والا کاسمیٹک کا سامان لوٹنے لگے، کنٹینر گرنے سے سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباو ہے۔لاہور کی مصروف شاہراہوں جیل روڈ، کینال روڈ اور فیروزپور روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جس کے باعث لوگوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ رات حادثے کے بعد کنٹینر میں موجود کاسمیٹکس کا سامان سڑک پر بکھر گیا تھا، جس کے بعد شہری یہ سامان اٹھا کر لے جاتے رہے۔کنٹینر رات تقریبا 12بجے انڈر پاس سے ٹکرا کر ٹریلر سے گر گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题