عراق ، کار بم دھماکہ، 7 افراد ہلاک ،40سے زائد زخمی

Published on October 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

بغداد (یواین پی) عراق میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ40سے زائد زخمی ہو گئے ۔ عراقی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ موصل کے قصبہ قاہرہ کی مصروف مارکیٹ میں ہوا ۔تباہ کن دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 40زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی دکانوں اور سٹالوں کے علاوہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ۔واضح رہے کہ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes