نیویارک: (یواین پی) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے فرانس می برقع پر پابندی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ فرانس خواتین کے برقع پر پابندی کے معاملے پر اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہا ہے۔ فرانسیسی حکام کو 180 دنوں کی مہلت دی گئی ہے، انسانی حقوق کی کمیٹی کے یہ نتائج کسی قانونی حیثیت کے حامل نہیں لیکن فرانسیسی عدالتوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ فرانس پہلا یورپی ملک ہے جس نے عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے اور نقاب کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ پیرس حکومت نے یہ پابندی اپریل 2011ء سے لگا رکھ ہے۔ اس پابندی سے پردہ کرنے والی قریب دو ہزار مسلم خواتین متاثر ہوئی تھیں۔