پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤ اور اس پر قابو بانے کیلئے آگاہی واک کا اہتمام

Published on October 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

جھنگ ( یواین پی)پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤ اور اس پر قابو بانے کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔واک کی قیادت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایس ڈی او ضیاء اللہ گجرنے کی اس موقع پرانہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سموگ پر قابو پاکرشہریوں کو صاف ستھرا آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے پیشگی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے حکومت کی ہدایت پر نہایت سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ کسانوں سے التماس کی کہ فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگائیں۔ کھیتوں میں آگ لگانے سے کھیتوں کی پیداواری صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے۔بھٹوں کو بند کرنے کا مقصد سردیوں میں ہونے والی سموگ کو کم کرنا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے۔اسی سلسلہ میں یہ آگاہی واک منعقد کی گئی ہے۔اس موقع پرفیصل سیال،عقیل عباس ،محمد انیس اور عامر سمیت محکمہ کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔واکپریس کلب جھنگ سے ڈی سی آفس تک نکالی گئی۔واک کے دوران سموگ کی وجوہات اور بچاؤ سے آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes