دبئی:(یواین پی)تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، عماد وسیم کی گھومتی گیندوں نے کینگروز کی نیندیں اڑا دی۔ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی پاکستان نے آسٹریلیا کو ناک آؤٹ کرنے کی تیاری پکڑ لی۔ سرفرازالیون نے کینگروز کے خلاف کلین سویپ پر نظریں جمالیں، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میدان رات 9بجے سجے گا۔پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی چھیاسٹھ رنز سے جیتا تھا۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میں ایرن فنچ الیون کو 11رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عماد وسیم کی گھومتی گیندوں نے مہمان ٹیم کی نیندیں اڑا دیں، اسپین گیند باز دونوں مقابلوں میں مین آف دی میچ رہے۔ سرفراز احمد کی کپتانی میں ٹیم پاکستان دو سال میں لگاتار دس ٹی ٹونٹی سیریز جیت چکی ہے۔