لاہور: (یواین پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بھارتی مواد دکھانے پر پابندی کے اعلان کا پاکستان کی فنکار برادری کی جانب سے خیر مقدم کا گیا ہے۔بھارتی ڈراموں اور نشریات پر پابندی پاکستانی فنکار برادری کا درینہ مطالبہ تھا اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈر کے بعد فنکار برادری نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ماڈل ریچل خان نےکہا کہ اس پابندی سے پاکستانی انڈسٹری کو فائدہ ہوگا جبکہ پروڈیوسر سہیل خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اس اقدام سے ہمارے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کام ملے گا۔اداکار راشد محمود اور دیگر فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان کے اس اقدام کی کھل کر حمایت کرتےہیں، اس سے اچھی بات ہو ہی نہیں سکتی کہ ہمیں اپنا کلچر دکھانے کا پورا پوراموقع مل سکے۔