پاکستان ٹی ٹونٹی سیریز میں فاتح، آسٹریلیا کیخلاف کلین سویپ

Published on October 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

دبئی: (یواین پی) پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا لیکن کینگروز کھلاڑی اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے اور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی ہار گئے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک مرتبہ پھر شکست سے دوچار کرکے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں میدان میں اتری لیکن پاکستانی گیند بازوں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ پاکستان نے تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 33 رنز کے بڑے مارجن سے اپنے نام کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے اے ٹی کیری 20، سی اے لین 15، میکڈرموٹ 21 اور مارش 21 بنا کر نمایاں بلے باز رہے، ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ ایک اوور میں 117 رنز بنا سکی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes