سری لنکا میں وزیراعظم کی برطرفی کے بعد صورتحال کشیدہ

Published on October 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

کولمبو: (یواین پی) سری لنکا میں صدر سری سینا کی جانب سے وزیراعظم کو برطرف کرنے کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی، وزیر پٹرولیم کی سرکاری دفتر آمد پر مظاہرین کا گھیراؤ، گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔سری لنکن وزیراعظم کی برطرفی کے بعدحالات کشیدہ، وزیر پٹرولیم رانا ٹنگا کی سرکاری دفتر آمد پر مظاہرین کا گھیراؤ، وزیر پٹرولیم کے گارڈکی فائرنگ،1شخص ہلاک،2 زخمی سری لنکا میں آئینی بحران سر اٹھا نے لگا، صدر سری سینا کی جانب سے سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرم سنگھ کی برطرفی کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔وزیر پٹرولیم اور سابق کرکٹر رانا ٹنگا کی سرکاری دفتر آمد پر مظاہرین نے گھیراؤ کیا تو ان کے گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کو حراست میں لے لیا ہے۔ادھر وزیراعظم وکرم سنگھ نے برطرفی کو غیر آئینی قرار دے کر سرکاری رہائشگاہ خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme