میئر حیدرآباد کی زیر صدار ت چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سلسلے میں اجلاس کاانعقاد

Published on October 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

حیدرآباد( رپورٹ ۔۔جنید علی گوندل/علی رضا رانا )میئر حیدرآباد سید طیب حسین کی زیر صدار ت چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد‘ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کی صفائی ستھرائی و سیکورٹی کا جائزہ ‘تفصیلات کے مطابق میئر حیدرآباد کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ۔جس میں ماتمی جلوس کی گزر گاہوں کی صفائی ستھرائی و سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے میئر سید طیب حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر ہمیں بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت کی‘ انہوں نے مزید کہا کہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کے پیش نظر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کا عملہ صبح سے رات گئے تک ان کی خدمت کیلئے پیش پیش ہوگا ‘جبکہ عزاداروں کیلئے میڈیکل کیمپ میں لگایا جائے گا‘ جبکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعیسے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔اجلاس میں افسران کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر میئر حیدرآباد نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题