نیو یارک ۔۔۔ جن والدین کو شکایت ہے کہ ان کے بچے سبزیاں کھانے سے جی چراتے ہیں۔ ایسے والدین کے لیے خوش خبری ہے کہ وہ بھی بچوں کو سبزیوں کی طرف مائل کر سکتے ہیں۔ نیویارک میں ایک نجی کمپنی کی جانب سے کرائی جانے والی تحقیق سے ثابت ہوگیا کہ سبزیوں کو مختلف قسم کی چٹنیوں اور مربوں کے علاوہ مزیدار اشیا کے گاڑھے محلول میں سبزیاں ڈبو کر کھانے سے وہ لذیذ لگنے لگتی ہیں اور بچے بہت شوق سبزیاں کھانا شروع ہوجاتے ہیں۔ تقریباً 80 فیصد والدین یہ مانتے ہیں کہ بچوں کی من پسند چیزوں کے ساتھ سبزیاں ملا کر پکانے سے بھی ان کا ذائقہ مزے دار ہو جاتا ہے۔