جسمم جنرل سیکریٹری غلام شبیر ملاح نے پولیس کے سامنے سلینڈر کردیا 

Published on October 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ۔۔جنید علی گوندل/علی رضا رانا )ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم احمد شیخ ، ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ حیدرآباد پولیس نے جسمم اور ایس آر اے کیخلاف بھرپور کارروائی کی تھی جس میں جسمم اور ایس آر اے کے کارکنان گرفتار ہوئے تھے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا تھا۔ جس پر دہشت گردوں کا جب گھیرا تنگ ہوا تو جسمم کا جنرل سیکریٹری غلام شبیر ملاح جوکہ ضلع جامشورو کا رہنے والا ہے اور 2000ء میں یہ کالعدم تنظیم جسمم کا جنرل سیکریٹری بنا تھا اس پر بم دھماکوں ، ٹرین کی پٹریوں کو اُڑانے ،پولیس مقابلے اور دہشتگردی کے 16واقعات مختلف تھانوں میں درج ہے اس نے اپنی پرانی زندگی سے تائب ہوکر رضا کارانہ طورپر خود کو حیدرآباد پولیس کے سامنے پیش کردیا ہے ، اس کا کہنا ہے کہ وہ جسمم میں رہ کر سندھ کو مضبوط بنانے کے بجائے سندھ کو نقصان پہنچانے کا کام کررہا ہے۔ لہٰذا وہ اب ان تمام چیزوں کو چھوڑ کر اپنے تمام مقدمات عدالتوں میں بھگتنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غلام شبیر ملاح پر پولیس مقابلوں ، بم دھماکوں اور ریل کی پٹریوں کو دھماکوں سے اُڑانے کے مقدمات درج ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme